اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل ِانٹونیوگوٹرزنے حلف اٹھا لیا

اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل ِانٹونیوگوٹرزنے حلف اٹھا لیا

واشنگٹن: پرتگال کے سابق وزیر اعظم" انٹونیوگوٹرز" Antonio Guterres نے اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ یہ حلف انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 193 رکن ممالک کے نمائندوں کے سامنے اٹھایا ہے
67سالہ گوٹرز نے 72 سالہ بان کی مون کی جگہ لی ہے ، بان کی مون کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا،وہ اس سال کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل گوٹرز 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ 2005 سے 2015 تک اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے مہاجرین بھی رہ چکے ہیں۔