کرسٹیانو رونالڈو2016 کے بہترین کھلاڑی قرار

کرسٹیانو رونالڈو2016 کے بہترین کھلاڑی قرار

پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں چوتھی مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بیلن ڈی اور حاصل کرلیا۔

فٹ بال کے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ بیلن ڈی اور کو پہلی مرتبہ فیفا سے الگ کیا گیا تھا جس کے بعد رونالڈو پہلی مرتبہ جبکہ مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

رونالڈو نے اس سے قبل 2008، 2013 اور 2014 میں سال کا بہترین فٹ بالر ہونے کا اعزاز پایا تھا اور اب لیونل میسی کی جانب سے 4 مرتبہ بہترین کھلاڑی بننے کے ریکارڈ کو رونالڈو نے برابر کردیا ہے۔

رونالڈو نے رواں سال میں اپنی ٹیم پرتگال کو یورپین کپ جتواکر پہلی مرتبہ یورپین چمپیئن ٹیم بنانے میں اہم کردار کیا تھا۔

اسپین کے مشہور کلب ریال میڈرڈ جس کی نمائندگی رونالڈو کررہے ہیں، رواں سیزن میں اب تک لالیگا میں پوائنٹس پر بہترین پوزیشن حاصل کررکھی ہے حال ہی میں بارسلونا کے خلاف کھیلے گئے ایل کلاسیکو میچ کو آخری لمحات میں برابر کیا گیا تھا تاہم اس میں رونالڈو کوئی گول نہ کرسکے تھے۔

رونالڈو نے رواں سال دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی جیت لیا تھا۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا کے لیونل میسی نے گزشتہ سال رونالڈو کو شکست دے کر بیلن ڈی اور ایوارڈ حاصل کیا تھا اور اس دفعہ پھر میسی اس دوڑ میں شامل تھے۔