کویت میں نئی پارلیمنٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر بھی منتخب

کویت میں نئی پارلیمنٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر بھی منتخب

کویت سٹی : کویت کی قومی اسمبلی نے مرزوق الغانم کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا ہے۔نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر انھوں نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویت کو اس وقت بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔
ان سے نمٹنے کے لیے اسمبلی اور ریاستی اداروں پر بھاری ذمے داری عاید ہوتی ہے۔واضح رہے کہ کویت کی نئی قومی اسمبلی کا گذشتہ ماہ انتخاب عمل میں آیا تھا۔امیرِ کویت نے سابقہ پارلیمان کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر پیدا ہونے والے تنازعے کی وجہ سے تحلیل کر دیا تھا۔انتخابات میں اس پارلیمان کے ارکان کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان میں سے نصف دوبارہ جیتنے میں ناکام رہے تھے۔