تاخیر سے آنے پر چینی استاد کی طلباءکو انوکھی سزا

تاخیر سے آنے پر چینی استاد کی طلباءکو انوکھی سزا

بیجنگ : تاخیر سے اسکول یا کلاس میں آنے پر طلباءکو تادیبی طور پر ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا تو کرنا پڑتا ہے مگر چین میں ایک استاد نے طلباءکو لیکچر میں تاخیر سے پہنچنے پر انوکھی سزا دی جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی فوٹیج میں ایک چینی استاد کو تاخیر سے آنے والے طلباء کو ایک طرف کھڑا کر کے انہیں ایک دوسرے کو طمانچے مارنے کی سزا دے رہے ہیں۔ دیر سے آنے والے طلباءکو اس وقت تک کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جاتی جب تک وہ ایک دوسرے کے منہ پر طمانچے نہیں مارتے۔ سوشل میڈیا پر چینی استاد کی اس انوکھی سزا پر ملے جلے تبصرے جاری ہیں۔