سعودی عرب میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجرا

سعودی عرب میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجرا

ریاض: سعودی عرب میں جملہ مالیت کے کرنسی نوٹوں اور سکوں کے نئے تیار کردہ ڈیزائن کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ مملکت میں کرنسی نوٹوں اور سکوں کا یہ اب تک کا چھٹا ڈیزائن ہے۔ اس سے کرنسی نوٹوں کے پانچ ڈیزاین تبدیل کیے جا چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ روز معدنی سکوں اور کاغذ کے نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کی ایک ایک کاپی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے پیش کی گئی۔شاہ سلمان کو نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کے بارے الیمامہ شاہی محل میں ان کے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان، اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔