قطر میں اصلاحات، متنازعہ ’کفالہ‘ سسٹم فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ

قطر میں اصلاحات، متنازعہ ’کفالہ‘ سسٹم فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ

دوحہ: خلیجی عرب ریاست قطر نے مزدوروں کے حوالے سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔ ان اصلاحات کے تحت اس متنازعہ ’کفالہ‘ نظام بھی فوری طور پر ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی ورکرز کے لیے ایک مقامی کفیل کا ہونا لازمی ہوتا تھا۔
وزیر محنت عیسیٰ بن سعد الجفالی النعائمی نے کہا کہ منگل تیرہ دسمبر سے ’کفالہ‘ کا نظام مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کی جگہ غیر ملکی کارکنوں کے حوالے سے ایک نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق قطر میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد 2.1 ملین ہے۔