دبئی کے علاقے پام جمیرا میں واقع عمارت میں آتشزدگی

دبئی کے علاقے پام جمیرا میں واقع عمارت میں آتشزدگی

دبئی :دبئی کے پام جمیرا علاقے میں17 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ عمارت سے تمام رہائشیوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

پولیس حکام ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ عمارت پر لگی آگ پر تقریبا90 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

یادرہے دبئی میں آگ لگنے کے چند واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔