سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم اسپانسر نہ ملنے پر مایوس،نیوسے گفتگو

 سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم اسپانسر نہ ملنے پر مایوس،نیوسے گفتگو

لاہور: ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی محمد وسیم گولڈ ٹائیٹل کی فائٹ کے لیے اسپانسر نہ ملنے پر شدید مایوس ہیں۔  نیو نیو ز سے بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل کے گولڈ ٹائیٹل کے مقابلے میں حصہ لینا چاہتا ہو ں، اگر 19دنوں میں اسپانسر نہیں ملے تو وہ اپنا اعزاز کھو بیٹھیں گے ،وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کی جانب سے اسپانسر کرنے کے جو وعدے کیئے گئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے،با کسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کی جانب سے اسپانسر کرنے کے جو وعدے کیئے گئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے اگر 19دنوں میں اسپانسر نہیں ملے تو وہ اپنے اعزاز سے محروم ہوجاﺅنگا ، اگر صرف اسپانسر نہ ملنے کہ وجہ سے وہ اپنے اعزاز سے محروم ہوئے تو یہ انتہائی افسوسناک ہوگا۔محمد وسیم نے بتا یا کہ سوائے پا ک آ رمی اور ایف سی بلو چستان کے کو ئی مدد نہیں کر رہا .

باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ اب تک مجھے کوکورین پروموٹر اینڈی کم اسپانسر کرتے رہے لیکن پاکستان سے اسپانسر شپ کے وعدے پورے نہ ہونے کے باعث انہوںنے بھی مزید اسپانسر کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ کوریا میں لوگ انہیں اسپانسر کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان کی شرط یہ ہے کہ میں پاکستان کی شہریت ترک کروں، باکسر محمد وسیم نے کہا کہ میں ابھی تک جتنے بھی مقابلوں میں پاکستانی کی حیثیت سے حصہ لیتا رہا ہو ں، محمد وسیم نے گزشتہ ماہ کوریا میں اپنے ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائیٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھامحمد وسیم یہ ٹائیٹل جیتنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاءکے پہلے کھلاڑی ہیں۔ 

ویڈیو دیکھیں 

مصنف کے بارے میں