ینگ ڈاکٹرز نے ایک بارپھر لاہور، سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ دیا

ینگ ڈاکٹرز نے ایک بارپھر لاہور، سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ دیا

لاہور: ینگ ڈاکٹرز مسیحائی چھوڑکر ایک بار پھر احتجاج پر چلے گئے۔  لاہور، سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ دیا،کنٹین پر محفلیں سجا لیں، او پی ڈیز بھی زیردستی بند کرادیں، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹر زنے احتجاج کا دائرہ کارمزید وسیع کر دیا ،لاہورسمیت پنجاب بھر میں تمام سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز میں کام بند کر دیا گیا۔ینگ ڈاکٹرز نےلاہور کے جنرل ہسپتال ، جناح اور گنگا رام سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں اور پنجاب کے دیگر تمام ہسپتالوں کے او پی ڈیز کو بند کر دیا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مریض رل رہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ۔ غریب مریض سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے دھکے کھارہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ، حکومت ڈاکٹروں کے مطالبات ماننے سے عاری ہے جس کی قیمت مریض ادا کر رہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں