نفرت پر مبنی جرائم امریکیوں کی ”روح پر دھبہ“ ہیں، امریکی اٹارنی جنرل

نفرت پر مبنی جرائم امریکیوں کی ”روح پر دھبہ“ ہیں، امریکی اٹارنی جنرل

واشنگٹن : امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ نے کہا ہے کہ نفرت پر مبنی جرائم امریکی معاشرے کے پورے تانے بانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ہماری قوم کی روح پر دھبہ ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوریٹا لنچ نے یہ بات ریاست ورجینیا کے آل ڈیلس ایریا مسلم سوسائٹی سینٹر، ایڈم سینٹر کے دورے میں مختلف عقائدکے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کہی۔
ایف بی آئی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2015ءمیں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی حملوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا اورمسلمانوں کے خلاف 257 ایسے حملے ہوئے جنہیں نفرت پر مبنی قراردیا جا سکتا ہے۔
یہ ستمبر 2011ءکے فوری بعد مسلمانو ں کے خلاف ہونے والے 480 حملوں کے بعد ایسے حملوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ تشدد کے واقعات میں ایسا سنگین اضافہ تمام امریکیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔