کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

 کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

لندن: دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں دو افراد گلے مل رہے ہیں۔

تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔درحقیقت اس تصویر میں آنکھوں کو دھوکا دیا گیا ہے جو اکثر افراد نظر انداز کرجاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

تصویر کے بیک گراﺅنڈ میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔کیا اب آپ کچھ غیر معمولی دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟ اگر نہیں تو اشارہ دیتے ہیں کہ دونوں افراد کو غور سے دیکھیں۔اب بھی سمجھ نہیں آرہا ؟ تو سفید لباس والے کے پیروں کو غور سے دیکھیں جواب مل جائے گا۔

یہ تصویر Imgur پر شیئر کی گئی تھی جس کے بعد یہ انٹرنیٹ پر پھیل گئی اور اب تک ہزاروں افراد کو الجھن میں ڈال چکی ہے۔

اس طرح کے بصری دھوکے انٹرنیٹ پر آج کل بہت مقبول ہیں، چند ہفتوں پہلے ایک بینچ پر تین خواتین کی تصویر نے بھی لوگوں کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا تھا۔