شادی کیلئے بہترین عمر کیا ہونی چاہئے؟ ماہرین نے بتا دیا

شادی کیلئے بہترین عمر کیا ہونی چاہئے؟ ماہرین نے بتا دیا

لاہور: جیسے جیسے عمر بڑھنے لگتی ہے خاندان والوں کو بچوں کی شادی کی فکر ستانے لگتی ہے. لیکن آج کل کے بچے شادی سے زیادہ اپنے کیرئیر پر توجہ دینے لگے ہیں. ایسے میں اکثر ہی ان کے گھر والوں سے نوک جھونک ہوتی رہتی ہے. اگر آپ بھی ان سب کے درمیان الجھے رہتے ہیں تو اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم بتانے جا رہے ہیں کہ شادی کے لئے کامل عمر کیا ہے.
ایک تحقیق  میں سامنے آیا ہے کہ شادی کے لئے 29سال کی عمر سب سے بہتر ہے. حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم آپ کو اس کے پیچھے چھپی وجہ بھی بتا رہے ہیں.
 کیریئر :

کسی بھی کیریئر   میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کم از کم پانچ سال تو دینے ہی ہوتے ہیں. اگر آپ جلدی شادی کر لیتے ہیں تو آپ اپنے کیریئر پر توجہ نہیں دے پاتے اور پھرسٹرےشن کا شکار ہو جاتے ہیں.

جسمانی اور ذہنی طور پر تیار ہونا:
29 کی عمر میں آتے آتے لوگ میچور ہو جاتے ہیں. اگر اس عمر سے پہلے شادی ہو جاتی ہے تو بچے پیدا کرنے کے لئے گھر والے دباؤ ڈالنے لگتے ہیں جس کے لئے آپ تیار نہیں ہوتے. 29 کی عمر میں جسم، شادی کے بعد آنے والے تبدیلیوں کے لئے تیار ہو جاتا ہے.
خود کو جانناضروری ہے:
جاب شروع کرنے کے بعد ہی آپ اپنے مقصد کو سمجھ پاتے ہیں، جہاں پہنچنے میں کافی وقت لگتا ہے. اگر آپ 20-22سال  کی عمر میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں تو یہ شادی زیادہ نہیں ٹک پاتی.
ایج گیپ:
میاں بیوی کے درمیان ایج گیپ زیادہ نہیں ہونا چاہئے. زیادہ ایج گیپ کی وجہ سے آپ کے خیال نہیں ملتے اور لڑائی ہوتی ہے.

مصنف کے بارے میں