ہواوے نے میٹ9متعارف کرادیا،صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار

ہواوے نے میٹ9متعارف کرادیا،صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار

لاہور:گلوبل ٹیکنالوجی لیڈر ہواوے نے پاکستان میں اپنا نیا اور جدید اسمارٹ فون میٹ9متعارف کرادیا ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ روز لاہور میں ایک خصوصی پریس کانفرنس کے دوران ہواوے میٹ9کی پاکستان میں دستیابی کا اعلان کیا گیا ۔پریس کانفرنس کے دوران ہواوے کی ٹیم نے میٹ9 کے تعارف کے ساتھ ساتھ اس کی خصوصیات سے متعلق آگاہ کیا ،اس موقع پر ہواوے کے کنٹری منیجر پاکستان Blue King نے ہواوے سے متعلق ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہواوے مستقبل میں بھی جدت اور ٹیکنالوجی سے بھرپور ڈیوائسز کی تیاری میں مصروف عمل رہے گا ،ہواوے پاکستان کے ڈپٹی جنرل منیجر فراز خان نے بھی اس موقع پر میڈیا کو میٹ9کی پانچ کلیدی فیچرز سے آگاہ کیا جو کہ میٹ9کی فروخت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ہواوے میٹ9انتہائی دیدہ زیب رنگوں میںدستیاب ہے جس میں اسپیس گرے،مون لائٹ سلور،شیمپئن گولڈ،سرامک وائٹ اور Mocha Brown شامل ہیں،ہواوے میٹ9میں EMUI 5.0,بھی متعارف کرا یا گیا ہے اور نیٹو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم Linux. کے ہوتے ہوئے میٹ9صارف کےلئے مزید بہتر ڈیوائس ثابت ہوتی ہے،ہواوے میٹ9سیف سپر چارج ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ اس کی بیٹری لائف کو60فیصد بڑھاتی ہے ،ہواوے میٹ9کےلئے صارفین کو ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے حادثاتی کوریج ہواوے کیئر پلس اور مفت پوسٹل ریپیئر سروس کی بھی پیشکش دی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں