سانحہ بلدیہ ٹاؤن، رحمان بھولا کو کراچی پہنچا دیا گیا

ایف آئی اے کی ٹیم بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو بنکاک سے گرفتار کرکے کراچی لے آئی ہے

سانحہ بلدیہ ٹاؤن، رحمان بھولا کو کراچی پہنچا دیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی ٹیم بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو بنکاک سے گرفتار کرکے کراچی لے آئی ہے۔
نیو  نیوز کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا کو بنکاک سے وطن واپس لانے کے لیے ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل 2 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جو ملزم کو وطن واپس لانے کے لیے بنکاک گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بدرالدین بلوچ اور انسپکٹر رحمت اللہ ملزم کی انٹرپول سے حوالگی کے لیے بنکاک پہنچے جہاں انہوں نے انٹرپول حکام کو ملزم کی حوالگی کے لیے ضروری دستاویزات پیش کیں جس کے بعد بنکاک پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد رحمان بھولا کو ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کردیا ۔
واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو مبینہ طور پر آگ لگانے کا الزام ہے جس میں 250 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ملزم کو 4 دسمبر کو انٹرپول نے بنکاک سے گرفتار کیا۔