پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا پی ٹی آئی دوبارہ پارلیمنٹ میں جائے گی اور تحریک انصاف کا پارلیمان میں رہ کرحکومت کا مقابلہ کرے گی

پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا، عمران خان کہتے ہیں خاص مقصد کے تحت آج پارلیمنٹ جارہے ہیں، تحریک استحقاق اور تحریک التوا جمع کرائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کررہے ہیں اورخاص مقصد کے تحت کل  پارلیمنٹ جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں بھی جھوٹ بولے، جھوٹ بولنے والے وزیراعظم پر اعتبار کیوں کیا جائے؟وزیراعظم پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کچھ کہتے ہیں اور سپریم کورٹ میں کچھ، انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ  پارلیمنٹ نواز شریف سے جواب طلب کرے گی؟ کہ وہ اب سپریم کورٹ میں جھوٹ کہہ رہے ہیں یا یہاں جو کہا وہ سچ تھا؟ کل پارلیمنٹ کا بھی امتحان ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے پاس نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے غلط کام پر اپوزیشن کا کام ہے جواب طلب کرنا، اگر ہم جواب طلب کرتے ہیں تو ہمیں کیا کچھ کہا جاتا ہے، ہمیں جواب ہی نہیں دیا جاتا،کل ہم دیکھیں گے کہ ہماری تحریک التوا پر ن لیگ کیا رد عمل دیتی ہے.