کرینہ کپور کی بہن نے شادی کرلی

کرینہ کپور کی بہن نے شادی کرلی

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کی کامیاب فلم”جب وی میٹ”میں ان کی چھوٹی بہن کا کردار نبھانے والی اداکارہ اور میزبان سومیا ٹنڈن شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ سومیا   نے سوربھ دیویندرا کے ساتھ طویل  دوستی کے بعد  شادی کی ہے۔تاہم سومیا نے اپنی شادی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بات کرنے سے منع کرتے ہوئے کہاہے کہ و ہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی میری زندگی میڈیا پر سوالیہ نشان بن جائے،میں کیا کرتی ہوں ،کیا نہیں کرتی   یہ سب لوگوں کیلئے جاننا ضروری نہیں۔واضح رہے کہ سومیا اور سوربھ ایک دوسرے کو کالج کے زمانے سے جانتے ہیں اور ان کی دوستی کو 10 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوربھ نے اپنی اہلیہ کو اعلیٰ تعلیم دلوانےپر زور دیا اور ان ہی کے کہنے پر سومیا نے  ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔خیال رہے کہ سومیا نے ہدایت کار امتیاز علی کی کامیاب فلم”جب وی میٹ”میں کرینہ کپور کی چھوٹی بہن کا کردار نبھایا تھا جسے لوگوں نے بیحد پسند کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں