امریکی صدر نے 700ارب ڈالر کے قومی بل پر دستخط کر دیئے

امریکی صدر نے 700ارب ڈالر کے قومی بل پر دستخط کر دیئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر مالیت کے نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل پر دستخط کر دیے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کی آدھی رقم کی ادائیگی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے مشروط ہے تاہم مشروط رقم امریکی وزیر دفاع کے سرٹیفکیٹ کے بعد ادا کی جائے گی۔ دفاعی بل امریکی فوج کو جدید تر اور مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ مالیت دفاعی بل امریکی فوجی قوت کی بحالی کےعمل میں مددگار ہوگا۔

نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کے متن کے مطابق رقم کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں دی جائے گی۔ نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کے مطابق پاکستان کیلئے 70 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان سے بل کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں