چین میں ہاتھی کی جانب سے گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے ویڈیو منظر عام پر آگئی

چین میں ہاتھی کی جانب سے گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے ویڈیو منظر عام پر آگئی

بیجنگ : چین کے جنوب مغربی علاقے یوآن میں ایک ہاتھی نے سڑک پر کھڑی بس اور دیگر گاڑیوں کو اچانک ٹکریں مارنا شروع کر دیں تفصیلات کے مطابق ہاتھی نے سڑک کنارے پارک کی گئی بس کو اچانک ٹکریں مارنا شروع کر دیں اس وقت بس میں صرف ایک آدمی ہی موجود تھا۔

تاہم علاقے کے ایک فرد نے ہاتھی کی جانب سے بس کو ٹکر مارنے کی ویڈیو بنا لیا ۔ ہاتھی نے صرف بس کو ہی نہیں بلکہ دوسری متعدد گاڑیوں کو ٹکریں مارنا شروع کر دیں ، ایک گاڑی کو الٹانے کی کوشش بھی کی تاہم اس کو الٹانے میں ناکام رہا۔

علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ یہ ہاتھی کافی عرصہ سے علاقے میں خوف کی فضاء قائم کیے ہوئے آنے جانے والوں پر حملے کرنا اس ہاتھی کا معمول بن گیا  ۔ اس حادثے میں کوئی زخمی تونہیں ہو ا لیکن مستقبل میں یہ ہاتھی کافی مشکلات پیدا کرسکتا ہے ۔