امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے مذاکرات پر تیار ہیں تاہم شمالی کوریا اپنا راستہ بدلنا ہو گا۔ شمالی کوریا کے خطرات کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا استعمال میری ناکامی ہو گی اور شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

شمالی کوریا کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی پروگرام بند کرے اور مذاکرات کی جانب آئے تاہم چین سے بھی کہا ہے کہ متنازع جزیرے پر عسکری تعمیرات روک دے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں