دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں، افغانستان میں ہیں، اعزاز چودھری

دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں، افغانستان میں ہیں، اعزاز چودھری

واشنگٹن: اعزاز چودھری نے امریکا میں کانگریس کے ممبر اور ری پبلکن سینیٹر سے ملاقاتیں کیں جبکہ پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اعزاز چودھری نے کہا پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑ رہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ۔

پاکستانی سفیر نے کہا افغانستان کے خراب حالات پاکستانی سکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں۔ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں قائم ہیں۔ اعزازچودھری نے مارک میڈیوس اور سینیٹر ٹام کاٹن کو کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں