الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے پارٹی انتخابات کی تفصیلات مانگ لیں

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے پارٹی انتخابات کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے بانی رکن یوسف علی کی درخواست پر آج فیصلہ سنانا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کی کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے پارٹی انتخابات کی تفصیلات مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ وہ اپنے انتخابی نتائج، امیدواروں اور ووٹوں کی تفصیل پیش کرے۔ تحریک انصاف کو امیدواروں کے پینل کی تفصیلات اور کاغذات نامزدگی بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں آج کوئی پیش نہیں ہوا جب کہ کمیشن نے کیس پر مزید کارروائی 18 دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے بانی رکن یوسف علی نے پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں