او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، متنازع امریکی اعلان کی شدید مذمت

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، متنازع امریکی اعلان کی شدید مذمت

استنبول: امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کی 57 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے شدید مذمت کی ہے۔  ترکی کے شہر استنبول میں 57 ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندوں اور سربراہان مملکت پر مشتمل اعلیٰ سطح کے اجلاس میں امریکی متنازع اعلان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوگا۔

اس سے قبل استنبول میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے جس میں خواجہ آصف پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران امریکی متنازع اعلان کی شدید مخالفت کی گئی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔ وزرا ئے خارجہ اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ قرارداد منظور کی جائے گی جسے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔

 ترک صدر رجب طیب اردوان او آئی سی کانفرنس کی صدارت کریں گے اور اس کے افتتاحی اور اختتامی سیشن سے خطاب بھی کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں