مودی روز 4 لاکھ کے مشروم کھا جاتے ہیں، کانگریس رہنما کا الزام

مودی روز 4 لاکھ کے مشروم کھا جاتے ہیں، کانگریس رہنما کا الزام

نیو دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے انتخابی امیدوار نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی گجراتی کھانوں کو ناپسند کرتے ہیں وہ تائیوانی مشرومز کے شوقین ہیں جس کے ایک ٹکڑے کی قیمت 80 ہزار روپے ہے۔

انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما اور امیدوار الپیش ٹھاکر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ عام آدمی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ دعوے کے برعکس انہیں گجراتی کھانے بھی پسند نہیں وہ تائیوان سے درآمد کیے گئے مشروم کھاتے ہیں جس کا ایک ٹکڑا 80 ہزار روپے کا ہے اور وہ ہر روز پانچ ٹکڑے کھاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی میری طرح کالے تھے لیکن تائیوانی مشروم کھا کھا کر ’’گورے‘‘ ہو گئے۔ مودی جو کھاتے ہیں وہ عوام نہیں کر سکتے کیونکہ یہ غریبوں کے لئے نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بناس کانتھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے ایک ہزار 500 کروڑ روپے متاثرین تک نہیں پہنچے بلکہ وہ گجرات میں بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جیبوں میں چلے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں