ایچ ای سی نے کراچی کی 3 جامعات میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی

ایچ ای سی نے کراچی کی 3 جامعات میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی

لاہور: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کراچی کی دو جامعات میں داخلوں پر مکمل اور ایک پر مشروط پابندی عائد کر دی۔ پابندی تدریسی بے ضابطگیوں، بدانتظامی اور غیر قانونی کیمپسز کے قیام کے باعث لگائی گئی۔

ایچ ای سی نے دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن، سندھ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور علما یونیورسٹی پر پابندی لگاتے ہوئے انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق ان تعلیمی اداروں سے موصول ہونے والی کوئی بھی ڈگری تسلیم نہیں کی جائے گی۔ طلبہ ان جامعات میں داخلے کی درخواست نہ دیں اور متبادل ادارے تلاش کریں۔ ایچ ای سی کے نوٹس کے مطابق مخصوص پروگرامز اور کیمپس کھولنے کی اجازت تھی لیکن جامعات نے حدود سے تجاوز کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں