شمالی کوریا اپنی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کرے گا ، کم جونگ اِن

شمالی کوریا اپنی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کرے گا ، کم جونگ اِن

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنی جوہری طاقت مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلحہ انڈسٹری کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ قومی دفاعی انڈسٹری کے سائنسدان اور اسلحہ ورکرز کوالٹی اور مقدار دونوں لحاظ سے اپنی جوہری طاقت کو بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا طرز کے جدید ہتھیاروں اور سازو سامان بنانا بھی ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی اسٹرٹیجک پوزیشن ایک طاقتور دفاعی انڈسٹری پر مبنی ہونے کی بنیادوں پر نئی اعلیٰ سطح پر ہے اور یقیناً ہم اسے مزید فروغ دینگے۔

ادھر   امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے مذاکرات پر تیار ہیں تاہم شمالی کوریا اپنا راستہ بدلنا ہو گا۔ شمالی کوریا کے خطرات کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا استعمال میری ناکامی ہو گی اور شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں