قومی ڈومیسٹک کرکٹر عمران بٹ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کر دیا گیا

قومی ڈومیسٹک کرکٹر عمران بٹ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کر دیا گیا

لاہور: قومی ڈومیسٹک کرکٹر  عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹر عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ قائداعظم ٹرافی کے دوران لیا گیا تھا ۔جو مثبت آنے پر 21 سالہ کھلاڑی کو معطل کر دیا گیا ہے ۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران بٹ کے مستقبل کا فیصلہ اینٹی ڈوپنگ کمیٹی کرے گی ۔عمران بٹ ایس این جی پی ایل اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں ۔