سعودی عرب میں نرس کو ایسا کام کرنے پر 50کوڑے مارنے کا حکم جو پاکستان میں عام ہوتا ہے

سعودی عرب میں نرس کو ایسا کام کرنے پر 50کوڑے مارنے کا حکم جو پاکستان میں عام ہوتا ہے

جدہ : سعودی عرب میں نرسوں کی تصاویر بنانے پر ایک نرس کو ہسپتال کے گیٹ پر 50کوڑے مارنے کی سزا سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ کی اپیل کورٹ نے نرسوں کی تصاویر لینے والی سعودی نرس کے خلاف 15دن قید اور متعلقہ ہسپتال کے گیٹ کے سامنے 50کوڑے لگانے کی سزا کی تصدیق کردی۔

سعودی نرس نے اپنے موبائل سے اپنے ساتھ کام کرنے والی 4نرسوں کیتصاویر بنائی تھیں جس پر سیکشن ہیڈ نے اسے ایسا کرنے سے منع بھی کیا تھا۔ نرسوں نے اپنی سہیلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا تھا جس پر اسے 15دن قید اور ہسپتال کے گیٹ کے سامنے ایک ہی وقت میں 50کوڑے لگانے کی سزا سنادی گئی تھی۔