'امریکا کی مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے غیر جانبدار ثالث کی حیثیت ختم ہو گئی'

'امریکا کی مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے غیر جانبدار ثالث کی حیثیت ختم ہو گئی'

استنبول: او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اسے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کے منافی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو تسلیم کرنے سے امریکا کی مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جاری امن عمل میں غیرجانبدار ثالث کی حیثیت ختم ہو گئی۔ وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ امریکا فیصلے پر نظرثانی کرے کیونکہ پاکستان کےعوام اور حکومت کے جذبات بھی عالمی برادری کے جذبات میں شامل ہیں۔ دنیا بھر کے لوگ امریکی فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

5aa75c95f6f863a29dd63ab9d4626b8c

انہوں نے کہا ہماری پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے امریکی اعلان کی مذمت کی ہے اور مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونگے۔ خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینی عوام 70 سال سے مظالم کا شکار ہیں اور امریکا کا فیصلہ عالمی روایات اور ریاستی طرزعمل کے خلاف ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ او آئی سی امریکی اعلان کیخلاف جنرل اسمبلی اجلاس بلائے اور تمام اسلامی ممالک اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مضبوط ردعمل دیں۔

یاد رہے او آئی سی اجلاس ترک صدر طیب اردوان کی سفارش پر بلایا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستانی کی نمائندگی کرنے ترکی میں موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں