جس کو مطالبات منوانے ہیں احتجاج کرے، توڑ پھوڑ کرے، رانا ثناءاللہ

جس کو مطالبات منوانے ہیں احتجاج کرے، توڑ پھوڑ کرے، رانا ثناءاللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ آئے روز احتجاج اور مظاہروں سے تنگ آ گئے اور اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا طاقت استعمال کر نہیں سکتے اور جس کو مطالبات منوانے ہیں احتجاج کرے، توڑ پھوڑ کرے۔

انہوں نے ملتان میں وکلا کے احتجاج کے حوالے سے طنزیہ لہجے میں کہا جب مذاکرات ہی کرنے ہیں، توڑ پھوڑ کرنے والوں کو رہا ہی کرنا ہے تو پھر مقدمے درج کرنے اور گرفتاریاں کرنے کا کیا فائدہ ہے؟۔ جب ریاست نے طے کر لیا کہ مظاہرین کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی صرف معاہدہ ہی ہو گا تو حکومت کیا کر سکتی ہے؟۔

یاد رہے کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر ملتان میں مشتعل وکلاء نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی۔ مشتعل وکلاء سیشن کورٹ میں داخل ہوگئے اور عدالت کے دروازے، کھڑکیاں اور شیشے توڑ دیئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں