کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے نیونیوز کی گاڑی پر دھاوا بول دیا

کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے نیونیوز کی گاڑی پر دھاوا بول دیا

کراچی :کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنا ن نیو نیوز کی ذمہ دارانہ صحافت پر بپھر گئے اور گاڑی پر ھاوا بول دیا ۔ کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے نیونیوز کی گاڑی پر دھاوا بول دیا۔قائدآباد میں ممبر سازی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن گاڑی کی چھت پر چڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ممبر سازی کی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان گاڑی کی چھت پر چڑھ گئے جس پر انہیں روکنے کی کوشش کی گئی جب خاتون رپورٹر نے انہیں منع کیا تو  پی ٹی آئی کے کارکنان  تشدد پر اتر آئے۔
خاتون رپورٹر منتیں کرتی رہیں لیکن تحریک انصاف کے کارکن نہ مانےاور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ڈالا۔

قائدآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیو نیوز کی گاڑی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حملے پر  معذرت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی ۔