الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کیساتھ مل کر دھاندلی کی تھی : عمران خان

الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کیساتھ مل کر دھاندلی کی تھی : عمران خان


کراچی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے مل کر دھاندلی کی تھی، میں نے صرف یہ کہا تھا صرف 4حلقے تحقیقات کےلئے کھول دیں، نواز شریف سے پاناما پر پوچھا تو ،جھوٹ پر جھوٹ بولے، کراچی کے حکمران کوئی لندن کوئی دبئی میں بیٹھا ہے، نیب کے مطابق 4ہزار ارب کی کرپشن ہوئی ہے، حکومت فوری طور پر فاٹا کو کے پی میں ضم کرے، حکومت کو فوری طور پر قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔


تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں کو معلوم تھا 2013کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی، میں نے صرف یہ کہا تھا صرف 4حلقے تحقیقات کےلئے کھول دیں، میں نے کہا تھا آج تحقیقات نہ کی تو 2018میں بھی دھاندلی ہو گی، الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے مل کردھاندلی کی تھی۔


انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے پاناما پر پوچھا تو، جھوٹ پر جھوٹ بولے، میں احتجاج نہ کرتا تو پاناما کو دفن کر کے اس پر پھول اگے ہوتے، خیبرپختونخوا میں پولیس ادارہ بن گیا ہے، خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کو روکا،شوگر مافیا جیسی صنعتوں کے خلاف ایکشن لیں گے، شوگر مافیا کسان کو اس کا پیسہ نہیں دیتی، ناظم کے براہ راست انتخابات ہونے چاہئیں، کراچی کے حکمران کوئی لندن کوئی دبئی میں بیٹھا ہے۔