نواز شریف ٗ مریم نواز ٗ کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے : پی ٹی آئی

نواز شریف ٗ مریم نواز ٗ کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے : پی ٹی آئی

لاہور:تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کیلئے قرار داد جمع کرادی۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرار داد تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتا ہے ، ملکی دولت لوٹنے والوں کو فرار کا راستہ نہیں ملنا چاہیے۔

یاد رہے کہ شریف خاندان کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں جس کے باعث اپوزیشن کی جانب سے بار بار حکمران خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔