ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے پاس کتنی دولت ہے جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے پاس کتنی دولت ہے جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما  کی جوڑی  کے مجموعی اثاثوں کی مالیت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ 

ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما جو رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھے ان کو اگر ’ارب پتی‘ جوڑا کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا کیونکہ ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً 6 ارب بھارتی روپے سے زائد ہے۔

ویرات کوہلی ایک ون ڈے کی فیس 6 لاکھ بھارتی روپے جبکہ ٹیسٹ میچ کی فیس 15 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں اور اسی طرح آئی پی ایل کے ایک سیزن سے وہ 14 کروڑ بھارتی روپے کما  لیتے ہیں۔  اشتہارات اور دیگر اثاثوں سے بھی 42 کروڑ بھارتی روپے سالانہ حاصل ہوتے ہیں جب کہ ان کی 18 کروڑ بھارتی روپے کی انویسمنٹ بھی موجود ہے۔ ان کے پاس 6 لگژری گاڑیاں ہیں جن کی مالیت 9 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

ویرات نے جرمنی کے اسپورٹس برانڈ ’ پوما‘ سے 110 کروڑ بھارتی روپے کی ڈیل کر رکھی ہے اور وہ سالانہ 120 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی بھی کرتے ہیں۔ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 390 کروڑ بھارتی روپے  ہے جب کہ وہ 28 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس بھی ادا کرچکے ہیں۔

انوشکا جہاں ایک فلم میں اداکاری کے لیے کم از کم 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں، وہیں اشتہارات سے بھی 4 کروڑ بھارتی روپے کماتی ہیں۔ اداکارہ فلم پروڈکشن ہاؤس اور دیگر کاروبار میں 36 کروڑ بھارتی روپے کی انویسمنٹ کرچکی ہیں جس سے بھی انہیں آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

اداکارہ کے پاس 4 لگژری گاڑیاں ہیں جن کی مالیت 5 بھارتی کروڑ ہے جب کہ ہر سال اداکارہ کی آمدنی میں 18 فیصد اضافہ ہور ہا ہے، اس وقت انوشکا کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 220 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

اس طرح نوبیاہتا جوڑے کے اثاثوں کی کُل مالیت 600 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے اور اسے ارب پتی جوڑی کہا جاسکتا ہے۔ 2 سالوں میں ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 10 ارب یعنی (1000) کروڑ بھارتی روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں