سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا، شاہ سلمان

سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا، شاہ سلمان

ریاض: سعودی عرب نے بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر سعودی عرب کو تشویش کا اظہار کر دیا۔ سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔
مجلس شوریٰ کے دوسرے سیشن سے اپنے خطاب میں شاہ سلمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔ان کی حکومت دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی، بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں میں انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں عوام اور نجی اداروں کی شرکت میں مدد اور سہولتیں فراہم کیا جائے گا۔خلیجی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو روکنے کے لئے سرگرم ہے۔