نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے : آفتاب شیر پائو

نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے : آفتاب شیر پائو

اسلام آباد: قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کی لہر ختم نہیں ہوئی، ڈالر کی قدر میں اضافے سے عام آدمی پر اس کے اثرات پڑیں گے، ہمارا واضح موقف ہے کہ فاٹا کا انضمام ہونا چاہیے۔


پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ روپے کو مصنوعی طور پر ایک لیول پر رکھا گیا تھا، مصنوعی طور پر کنٹرول کرنا الگ بات ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے سے عام آدمی پر اس کے اثرات پڑیں گے، مہنگائی ہو گی، پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھتی جائیں گی۔


انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر ابھی ختم نہیں ہوئی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ فاٹا کا انضمام ہونا چاہیے، امید ہے کہ یہ سلسلہ حل ہوجائے گا اور فاٹا کا انضمام ہو جائے گا۔