پی پی پی کی 11تجاویز کو وزیر اعظم سے مسترد نہیں کیا : مریم اورنگزیب

پی پی پی کی 11تجاویز کو وزیر اعظم سے مسترد نہیں کیا : مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے حلقہ بندیوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کردہ 11تجاویزکووزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مسترد کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔


وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت مشاورت کے جمہوری اصول پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمان میں موجود تمام فریقین کی تجاویز کواحترام کی نظر سے دیکھتی ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں پر قانون سازی ایک اہم آئینی اور جمہوری تقاضا ہے اورحکومت آئینی ، پارلیمانی اور جمہوری روایات کے مطابق اس معاملے پر پیشرفت کے لیے کاربند ہے۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں تمام صوبوں نے حلقہ بندیوں اور اس سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی غور و غوص کے بعد متفقہ فیصلے کیے تھے۔وزیر مملکت نے کہا کہ تمام معاملات کو مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں دیکھا جانا چاہیے۔