سعودی عرب میں پولیس نے پاکستانیوں سمیت 124گداگر گرفتار کرلئے

سعودی عرب میں پولیس نے پاکستانیوں سمیت 124گداگر گرفتار کرلئے

ریاض:سعودی عرب کے شہر ریاض میں پولیس نے پاکستانیوں سمیت 124گداگر گرفتار کرلیے ۔

تفصیلات کے مطابق ریاض پولیس نے 124سے زیادہ گداگر گرفتار کرلئے۔ ریاض پولیس اِن دنوں غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کررہی ہے۔ چھاپہ مہم کے دوران 124سے زیادہ گداگر گرفتار کرلئے گئے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔