محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشین گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشین گوئی کر دی

لاہور: ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی آسمان پر بادلوں نے ڈیرے جمائے رکھے.خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر کے علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ رک نہ سکا.ملکہ کوہسار میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے.چمن میں شدید سردی سے لوگ گھروں میں محصورہو کر رہ گئے.موسم کا حال بتانے والوں نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی ۔

آج ٹھٹھرتی سردی پورے پاکستان میں  رنگ جماتی رہی ،لاہور پر بھی گھٹائیں چھائی رہیں.ملتان،فیصل آباد،ساہیوال ،اور دیگر شہروں میں دن بھر دھند کا راج رہا ۔
ادھر شمالی علاقہ جات میں آسمان سے روئی کے گالے گرے جبکہ چمن میں درجہ حرارت منفی ساتپشین ،زیارت، ژوب ،لورلائی ،قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔
ملکہ کوہسار مری میں بھی ہر سو برف کی تہہ جم گئی ۔گلیات میں دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سڑکیں بند ہو گئیں ۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکے حکم پر راستے کلیئر کرنے کا کام جاری ہے.موسم کی خبر دینے والوں اگلے چوبیس گھنٹے کےد وران اسلام آبا د، لاہور،سرگودھا ، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان بتا دیا۔