نواز شریف کو (ن) لیگ کی صدارت سے ہٹانے کیلئے ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

نواز شریف کو (ن) لیگ کی صدارت سے ہٹانے کیلئے ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے صدر کے عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ۔

مقامی شہری غلام یاسین نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن،سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی حکومت کو بھی فریق بنایا ہے۔درخواست میں نواز شریف کو (ن) لیگ کی صدارت سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے لئے اس سے قبل بھی درخواست زیر سماعت ہے۔

مصنف کے بارے میں