اقتصادی راہداری کا روڈ نیٹ ورک جلد مکمل ہو جائیگا : ممنون حسین

اقتصادی راہداری کا روڈ نیٹ ورک جلد مکمل ہو جائیگا : ممنون حسین


اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا روڈ نیٹ ورک جلد مکمل ہو جائے گا جو دنیا کے مختلف خطوں کو باہم ملادے گا،گوادر پورٹ پر مستقبل قریب میں بھرپور سرگرمیاں بھی شروع ہو جائیں گی جو اس خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گی۔


پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے موقع پرانہوں نے کہا کہ چینی دوستوں سے ملاقات ہمیشہ باعث مسرت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک حقیقی اور پرخلوص دوست ہیں، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے ضمن میں ان کے خیالات یکساں ہیں اور وہ دیگر معاملات میں بھی بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی نسل در نسل جاری رہے گی۔ صدر ممنون حسین نے وفد کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سکیورٹی ڈویژن کام کر رہاہے۔وفد نے حکومت پاکستان کی طرف سے چینی باشندوں کو مہیا کردہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔