بھارت میں ایک شخص نے بیوی قتل کر کے 2بیٹیوں کو پھانسی دے ڈالی

بھارت میں ایک شخص نے بیوی قتل کر کے 2بیٹیوں کو پھانسی دے ڈالی


شری پور: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے بھارت میں انسان بنیادی سہولیات سے ہی محروم ہیں اور ایسے ہی ایک شخص نے بیوی کو قتل کیا ٗ دو بیٹیوں کو پھانسی لگائی اور پھر خود پھانسی پر چڑھ گیا


تفصیلات کے مطابق ریاست مہارشٹر میں امبیر بیلا پورکے قریب چنکاوی واڑی میں رہنے والے سبھاش شیام راو نامی شخص، اس کی بیوی اور 2بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے بیلا پور میں سنسنی پھیل گئی ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ سبھاش نیپہلے اپنی بیوی کو قتل کیاپھر دونوں بچیوں کو پھانسی پر لٹکا دیااور بعد میں خود بھی پھانسی پر لٹک کر خود کشی کرلی۔


اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔علاقے کے لوگوں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔