ڈرامہ نویس حسینہ معین پی ٹی آئی میں شامل ہو گئیں

ڈرامہ نویس حسینہ معین پی ٹی آئی میں شامل ہو گئیں

لاہور: پاکستانی ٹی وی کی ممتاز ڈرامہ نویس حسینہ معین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ حسینہ معین کے ساتھ ٹی وی شخصیات ظہیر خان اور یاسر مظہر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران جہاں حسینہ معین نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی ا?ئی میں شمولیت اختیار کی، وہیں سیاستدان محفوظ النبی بھی تحریک انصاف کا حصہ ہوگئے۔تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے افراد نے چیئرمین عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر عمران خان کی حسینہ معین، ظہیر خان اور یاسر مظہر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں۔


20f5e33790b17279fa1a850649a07b9d

ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ حسینہ معین سمیت دیگر رہنماو¿ں نے عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔حسینہ معین اور دیگر شخصیات کی جانب سے پارٹی میں شمولیت پرعمران خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے اقدام سے پارٹی مضبوط ہوگی۔