اسلام آباد : پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی کو رواں برس گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کی رواں برس پاکستان میں سرچ ٹرینڈ کے حوالے سے جاری فہرست میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کو رواں برس گوگل پر سب زیادہ سرچ کیا گیا ۔
بشریٰ بی بی نے گزشتہ برس انتخابات سے قبل عمران خان سے شادی کی ، وزیراعظم عمران خان نے بھی انتخابات میں کامیابی کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے میری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان میں گوگل پر دوسرے نمبر پر سرچ ہونے والی دوسری شخصیت مرکل میگن اور شہزادہ ہیری کی تھی جن کی شادی کو گوگل کو پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ۔
پاکستان میں گوگل پر تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت میشا شفیع تھیں جنھوں نے معروف گلوکار ظفر علی پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا اور اقوام متحدہ سے بھی مکمل حمایت حاصل کی ۔
گوگل پاکستان میں چوتھے نمبر سرچ کی جانے والی شخصیت وزیراعظم عمران خان کی دوسری بیوی ریحام خان تھیں جنھوں نے رواں برس اپنی آٹو بائیوگرافی جاری کی تو لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے پڑھنے کے لیے گوگل کا رخ کیا ، بائیوگرافی میں انھوں نے عمران خان کے ساتھ اپنے تلخ تجربات کا ذکر کیا تھا۔