وزیر اعظم آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی اسمبلی آمد پر بھی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ان دنوں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔


اس حوالے سے ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک اسمبلی کی کارروائی نہیں ہونے دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی اسمبلی آمد پر بھی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ این آر او مانگنے والی خبر درست نہ ہوئی تو عمران خان کا کیا ہو گا جس پر علی محمد خان نے کہا کہ مراد سعید مناسب وقت پر این آر او مانگنے والوں کا نام سامنے لے آئیں گے۔