پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع

پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع
کیپشن: فوٹو شکریہ ای سی پی آفیشل ویب سئاٹ ۔۔۔حلقہ پی پی 168 میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعدادایک لاکھ 26ہزار 912 ہے

لاہور:پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 168 لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع  ہو گئی ہے ۔

نیو نیوز کے ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ پی پی 168کے لیے نون لیگ کے رانا خالد قادری اور پی ٹی آئی رہنما ملک اسد کھوکھر میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔حلقہ پی پی 168 میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعدادایک لاکھ 26ہزار 912 ہے۔جو آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر پی پی 168 لاہور کی سیٹ خالی کی تھی۔