بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے ٹھگس آف ہندستان کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے ٹھگس آف ہندستان کی ناکامی کا اعتراف کر لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔ ٹھگس آف ہندوستان آفیشل ٹویتر اکاؤنٹ

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فلم " ٹھگس آف ہندوستان" کی ناکامی کا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار عامر خان کے "ٹھگس آف ہندوستان" کی ناکامی کے اعتراف کے بعد اب اداکارہ کترینہ کیف نے بھی ناکامی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ فلم کو اچھے سے بھی اچھا بنانے کی کوشش کی گئی تھی اور سب نے اپنی طرف سے اچھا ہی کام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ،لیکن اس کے باوجود شائقین کی توقعات پر "ٹھگس آف ہندوستان" پورا نہ اتر سکی ۔انہوں نے مزید کہا کہ" میں فلم کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کر تی ہوں" ۔
یاد رہے اس سے قبل عامر خان نے بھی فلم" ٹھگس آف ہندوستان" کی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ "مجھے اس بات کا پوری طرح احساس ہے کہ فلم ان کے مداحوں کو اس مرتبہ کسی بھی طرح کی تفریح فراہم نہیں کر سکی" ۔

واضح رہے " ٹھگس آف ہندوستان" میں فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن ، عامر خان سمیت کترینہ کیف نے اپنے جوہر دکھائے ہیں مگر فلم شائقین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکی ۔

bdd14ef9db0052090daca5b5fe35de5b