مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں معمر افراد کیلئے برقی گاڑیوں کا افتتاح کردیا گیا

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں معمر افراد کیلئے برقی گاڑیوں کا افتتاح کردیا گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

مکہ مکرمہ:مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے انتظام و انصرام کی ذمے دار سعودی عرب کی جنرل پریزیڈینسی نے ضعیف العمر افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کے لئے نئی برقی گاڑیوں کا افتتاح کیا ہے۔


ان برقی گاڑیوں کے ذریعے ضعیف العمر اور معذور افراد مناسک حج اور عمرہ ادا کرسکیں گے۔ایک برقی گاڑی پر بیک وقت چھ افراد سوار ہوسکتے ہیں اور ان گاڑیوں کی سہولت معذورین اور ضعیفوں کو چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی۔

bd003dcd307ddb248fe6761e345f09f6


یہ برقی گاڑیاں اعلیٰ معیار کے مطابق خصوصی طورپر تیار کرائی گئی ہیں۔یہ الحرمین الشریفین کے ترقیاتی منصوبوں کے فریم ورک ہی کا حصہ ہیں جس کا مقصد مناسک حج اور عمرہ کی ادائیگی کے کیلئے دنیا بھر سے حجاز مقدم آنے والے عازمین اور زائرین کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل سہولتیں مہیا کرنا ہے۔