سابق کرکٹر شرمین خان لاہور میں انتقال کر گئیں

سابق کرکٹر شرمین خان لاہور میں انتقال کر گئیں
کیپشن: شرمین خان کا انتقال نمونیا کے باعث ہوا اور وہ دو روز قبل ہی انگلینڈ سے واپس آئی تھیں، بہن۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل فیس بپک اکاؤنٹ

لاہور: شائقین کرکٹ کے لئے افسوس ناک خبر، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی شرمین خان 46 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔شرمین خان کی بہن شائزہ خان کے مطابق ان کا انتقال نمونیا کے باعث ہوا اور وہ دو روز قبل ہی انگلینڈ سے واپس آئی تھیں۔

شرمین خان اور شائزہ خان نے پاکستان میں ویمن کرکٹ کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ شرمین خان نے 2 ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اہلخانہ کے مطابق شرمین خان کی تدفین نماز ظہر کے بعد ڈیفنس میں کی جائے گی۔