کپل شرما گنی چتھرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

کپل شرما گنی چتھرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
کیپشن: کپل شرما کی ایک استقبالیہ تقریب 14 نومبر کو امرتسر اور دوسری 24 دسمبر کو ممبئی میں ہو گی۔۔۔۔۔فوٹو/ کپل آفیشل انسٹاگرام

جالندھر: کپل شرما گزشتہ روز بھارتی شہر جالندھر میں گنی چتھرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس میں بھارتی ٹی وی اسٹارز سمیت پنجابی گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔

کپل شرما نے شادی کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر پرستاروں کی جانب سے مبارک باد دی جا رہی ہے۔

db6e659ee833d6b4f9e25c89960e2a97

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کی شادی کی ایک استقبالیہ تقریب 14 نومبر کو امرتسر میں منعقد کی جائے گی جب کہ 24 دسمبر کو ممبئی میں ہونے والی دوسری استقبالیہ تقریب میں فلم انڈسٹری کے ستارے شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ کپل شرما نے اپنی دوست گنی چتھرا کو گزشتہ برس سب سے متعارف کروایا تھا جبکہ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ شادی ان کی زندگی میں بڑی اور مثبت تبدیلی لائے گی۔