ترکی میں ٹرین حادثے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی

ترکی میں ٹرین حادثے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا بریکنگ نیوز ایجنسی ٹویٹر اکاؤنٹ

انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں تیز رفتار ٹرین سامنے سے آنے والے ریلوے انجن سے ٹکرانے کے بعد پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے پُل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7افراد موقع پر ہلاک جبکہ 46افراد زخمی ہو گئے ۔

9c224dee655aa01972d9fcf09470c808


تفصیلات کے مطابق تیزرفتار ٹرین اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے سامنے سے آنے والے سنگل انجن کے ساتھ ٹکرانے کے بعد شہریوں کے لیے بنائے گئے اوور پاس سے جا ٹکرائی ۔ترکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ تقریباََ صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا ۔

ترکی حکومت نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ فوٹو سوشل میڈیا بریکنگ نیوز ٹویٹر اکاؤنٹ 

ٹرین انقرہ سے ترکی کے دوسرے شہ کونیا جارہی تھی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ریلوے ٹریک کی دیکھ بھال اور چیکنگ کے لیے مخصوص انجن کا عملہ اپنے کام میں مصروف تھا جب تیز رفتار ٹرین اسی ٹریک پر آگئی ۔

تیز رفتار ٹرین انجن سے ٹکرانے سے پہلے متعلقہ اسٹیشن پر بھی روکے بغیر گزر گئی تھی ۔حادثے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت پر مامور اہلکا ر اپنے کام میں مصروف تھے ۔جب وہ حادثے کا شکار ہوئے ۔

a3daeb997b048e27a255226163fc2d9f